ساہیوال ( بیورورپورٹ) ٹیکنالوجی کے طلباء کا فیسوں کی کمی کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ‘مظاہرین کا کالج کے باہر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ‘فیسوں میںکمی کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال کے شام کی کلاسز کے سیکنڈ ائیر اورتھرڈ ایئر کے طالب علموں نے کالج کے باہر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ طلباء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فیسوں میںکمی کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا ء کا کہناتھا کہ کالج میں داخل ہونے والے نئے طلباء سے سالانہ 18ہزارروپے فیس وصولی جارہی ہے جبکہ کالج میں پہلے سے داخل طلباء سے 24 ہزار روپے فیس وصول کی جارہی ہے جو طلباء کے ساتھ ظلم ہے۔ طلباء نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ان کے لئے 24 ہزار روپے سالانہ فیس جمع کرانا مشکل ہوگیاہے اوریہ فیس ان کے والدین کے لئے ایک بوجھ ہے۔ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ ان کی فیسوں میں فوری کمی کی جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments