راولا کوٹ: آج بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر پھربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ستوال، نکیال، راولاکوٹ اور پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 6سالہ بچی سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ،زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا، جس سے بھارتی چوکیوں کا بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔
Load/Hide Comments