ساہیوال میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں

سا ہیوال(بیورورپورٹ)تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق 78/5-Rکا رہائشی محمدفہد دن کے وقت ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر واپس گھرجارہاتھا کہ 78/5-Rکے قریب 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور نقدی‘ موٹرسائیکل وموبائل فون کل مالیتی69500روپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات85/6-Rمیںہو ئی یہاں 3نامعلوم ملزمان نے محمد عثمان کے احاطہ مویشیاںسے 6بکریاں وبکرے مالیتی 2لاکھ50ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں