اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 4 افراد کے خلاف مقدمات

سا ہیوال(بیورورپورٹ)اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اورفرارمیں مدد دینے پر 4افرادکے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق 56/G-D میں اشتہاری مجرمان قاسم ‘نور احمد ‘محبوب کو شعبان‘وحید عباس اور ندیم نے پناہ دے رکھی تھی جبکہ 7/11-Lمیں قتل کے اشتہاری مجرم محمد وارث کو محمد یاسین نے پناہ دی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تو پناہ دینے والے ملزمان نے انہیں فرارمیں مدد دی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں