ساہیوال میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مستحقین میں رقوم کی تقسیم

سا ہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی ویلفیئر فائونڈیشن ساہیوال کے زیر اہتمام سالانہ تقریب میں مستحق مردو خواتین کو 1لاکھ روپے چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب فائونڈیشن کے مرکزی دفتر خواجہ ہائوس جی ٹی روڈ ساہیوال منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین حاجی شیخ محمد ندیم تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیخ محمد ندیم نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم مشن ہے اور یہ کار خیر عبادت کا درجہ رکھتاہے۔ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے ہر طرح کا تعاون کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فائونڈیشن کے چیئر مین خواجہ حفیظ القادری نے کہاکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوںسے جاری ہے۔ تقریب سے چوہدری عبدالعزیز ‘ چوہدری محمدحنیف آرائیںاور حاجی محمد شریف مجاہد نے فائونڈیشن کی عملی خدمات کوسراہا ۔ آخر میں مستحق معذور افراد‘ بیوہ خواتین اور غریب ‘افراد میں 1لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں