عوام ترقی کی راہ روکنے والوں سے بخوبی واقف ہیں: شفیق احمد خان

سا ہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی221 شفیق احمد خان نے کہاہے کہ عوام جانتے ہیں کہ ترقی کا راستہ کس نے روکا ہے اور کون کرپشن کے پل تعمیر کررہاہے ‘ عوام کو اورنج لائن ٹرین نہیں دو وقت کی روٹی چاہیے پنجاب میں عوام فاقوں سے مررہے ہیں اور وزیراعلیٰ اور نج لائن ٹرین چلارہے ہیں ۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کو جب اور نج لائن ٹرین کیلئے قرضہ کی قسط ملتی ہے تویہ خوشی کے بگل بجاتی ہے جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے۔ مسلم لیگ ن نے قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوںنے عوام کو کچھ دینے کی بجائے سب کچھ چھین لیاہے۔ مسائل سے نجات کے لئے قوم عمران خان کی منتظر ہے کیونکہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک وقوم کا بیڑا غرق کردیاہے۔ نوازشریف نااہل ہوچکے ہیں اور مستقبل کی سیاست میں ان کا کوئی کردا رنہیں ہوگا۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے باہر نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں