جہازگراؤنڈ کی خاتون کونسلر کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) جہاز گراؤنڈ کی خاتون کونسلر کے شوہر اور ٹھیکیدار رشید ثاقب کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ. رات گئے فائرنگ کی وجہ سے اہل محلہ میں خوف و ہراس، خاتون کونسلر اور اس کے اہل خانہ بال بال بچ گئے.تفصیلات کے مطابق مقامی کونسلر کے شوہر رشید ثاقب کے گھر پر گزشتہ شب 1 بجے موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دیں. گولیاں رشید ثاقب کی گاڑی کے سی این جی سلنڈرپر بھی لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. شدید فائرنگ کے بعد اہل محلہ گلی میں نکل آئے جس پر موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے. اہل محلہ نے فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں