بھارت کے شہر گوہاٹی میں آسٹریلوی ٹیم پر حملہ

آسٹریلیاسے بھارت کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہوسکی ،آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں