ٹکٹ بلیک کرنے والا آج شوگر ملوں کا مالک بنا بیٹھا ہے: عمران خان

ڈیرہ اسمٰعیل خان: عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر انصاف کا بول بالا کریں گے،آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا،آج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور19 شوگر ملوں کا مالک ہے، ہم سب کے لیے ایک قانون بنائیں گے تا کہ کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ترقی کرنے والے ممالک نے ہمیشہ قانون کو مقدم رکھا جبکہ ہم بادشاہت کی طرف نکل گئے ،اگر ن لیگ میں میرٹ ہوتی تو مریم بی بی کیسے آگے آجاتیں،اگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتا تو اعتزاز احسن آگے ہوتے۔
عمران خان نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف پاکستان کے سارے صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا،پاکستان میں گزشتہ 2سال میں 2ڈگری گرمی بڑھی، بارشیں کم ہوئیں،ہم سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جانور تو اتنا کھاتا ہے جس سے اس کا پیٹ بھر جائے،انسان جب جانوربنتا ہےتو کھاکھاکربھی اس کاپیٹ نہیں بھرتا،انسان میں انسانیت ختم ہوجائے تو وہ جانور سےبھی نیچےچلاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز یہ ہےکہ برےوقت سےخوف زدہ نہیں ہونا چاہیے،انسان نے سوچا کہ چاند پر چلا جائے اور وہ چلا گیا.چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک انسان ہار نہیں مانتا ہار انسان کو ہرا نہیں سکتی،میچ کےبعد اس وقت تک نہیں سوتاتھا جب تک اپنی غلطیوں پر سوچ نہ لوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں