شادی کی خوشی میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

سا ہیوال( بیورورپورٹ ) مہندی کی تقریب کے دوران شادی کی خوشی میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2نوجوان گولیاں سے موقع پر ہی دم توڑگئے‘ ملزم گرفتار ‘ مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 98/6-R میں وسیم کے گھر کی شادی تقریب تھی اوررات کے وقت مہندی کی تقریب ہورہی تھی کہ عمر نے شادی کی خوشی میں پسٹل 30بور سے فائرنگ کی اورگولی کاخول پسٹل کے چیمبر میں پھنس گیا اسی دوران ملزم عمر نے دوبارہ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں زاہد اور دانش کوگولیاں لگ گئیں اور دونوں موقع پرہی دم توڑگئے۔خوشیوں کا گھر دو اموات سے ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا. پولیس فریدٹاؤن اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچی اور ملزم عمرکوگرفتارکرکے مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں