قطری معاہدہ عوام کے سامنے پیش کروں گا: شیخ رشید

کہتے ہیں انقلاب شریف خاندان کے گھرسےآنا شروع ہوگیا۔ لندن فلیٹس کی بنیفشری مالک مریم نوازہی ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قطرسے ہونے والے ایل این جی معاہدہ کی دستاویزات پوری قوم کو بانٹوں گا۔ میرےبریف کیس میں ایل این جی معاہدے کی دستاویزات موجود ہیں اورشاہد خاقان عباسی اس ایل این جی معاہدہ میں پارٹنر ہیں۔
اسلام آبادائرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ایک کاغذکے لیے تین ملکوں کے چکرکاٹنے پڑے۔ یہ پندرہ سال کا کرپشن ہے، شہبازشریف کہتے ہیں کہ انقلاب آئے گا مگر انقلاب تو آپ کے گھرسےآناشروع ہوگیا ہے۔ انقلاب ملک کولوٹنے والوں کےگھروں سے آئے گا۔ انہوں نےکہا کہ ملک کواس حال میں پہنچادیا کہ انقلاب کےعلاوہ راستہ نہیں، قوم تیاری کرلے۔
لندن فلیٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کےخلاف برٹش اٹارنی نےدستاویزات پراسٹیمپ لگائی۔ اگرمریم فلیٹس کی بینفشری مالکن نہیں توحسن اورحسین نوازکی ملکیت کےدستاویزات پیش کریں۔ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف سے ملی ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چورکےساتھ کھڑے ہونےوالےبھی چورہیں۔ نااہل آدمی سب اداروں سے لڑنے چلاہے ۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اسحاق ڈارپرفردجرم عائدہےہم استقبال نہیں کریں گے۔ چین کی نورین کون کمپنی کہتی ہےکہ ای سی سی صرف دکھاوا ہے ، ٹھیکہ اسحاق ڈارکابیٹا دبئی میں بیٹھ کرٹھیکہ دیتا ہے۔ چین کی دوستی کو ان شریفوں نے کہیں کا نا چھوڑا۔
لندن فلیٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کےخلاف برٹش اٹارنی نےدستاویزات پراسٹیمپ لگائی۔ اگرمریم فلیٹس کی بینفشری مالکن نہیں توحسن اورحسین نوازکی ملکیت کےدستاویزات پیش کریں۔ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف سے ملی ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل تمام علماء کوخط لکھ کرپوچھوں گا کہ کیاناموس رسالت بل پرووٹ دینےوالےعلماء کےپیچھے نمازجائزہے

اپنا تبصرہ بھیجیں