ساہیوال(بیورو رپورٹ)کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین اور عدلیہ کا احترام کر تی ہے میاں نواز شریف اور ان کی فیملی تمام تر الزامات اور مقدمات سے بری ہونگے انتقامی کارروائیوں نے عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کی محبت دو چند کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم گز شتہ چار سالوں میں ملک کو جتنا تر قی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ اتنا قیام پاکستان سے ابتک کوئی نہیں کر سکا ۔آج پاکستان قوم ان پر بجا طور پر فخر کر سکتی ہے ملک کے طول و عرض میں تیزی سے جاری اور تکمیل شدہ منصوبے خود اپنے گواہ ہیں مخالفین کو 2018کے الیکشن میں اپنی ضمانتیں ضبط ہونے کے لالے پڑ چکے ہیں اس لئے وہ انتقامی کارروائیوں اور سازشوں میں مصروف ہو گئے ہیں ۔انکا کوئی ایجنڈا یا قومی خد مت کا ریکارڈ نہیں ہے ۔وہ 2018کے الیکشن پاکستان مسلم لیگ (ن) دو تہائی سے بھی زیادہ سیٹیں حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر سازشی عناصر کی انتقامی کارروائیوں کے منفی اثرات مر تب ہوئے جسکی وجہ سے میاں نواز شریف سے ان کی محبت دو چند ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد وطن آکر ملک بھر کے طوفانی دورے کرینگے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments