ساہیوال( بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ علاقائی کلچر کو فروغ دیکر تہذیبی ورثے کو محفو ظ کئے جانے کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے تا کہ زیادہ دلجمعی سے آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کی سید مصطفی زیدی آرٹ گیلری میں مقامی پینٹرز کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔مہمان اعزاز ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق ،چیئر مین پی ایچ اے پیر سید احسان الحق ادریس اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سید ریاض حسین شاہ کے علاوہ مقامی آرٹسٹس اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ راوی اور ستلج کی تہذیب کو بھی کینوس پر محفوظ کریں تا کہ مقامی تہذیبی ورثہ کو فروغ مل سکے اور پوری دنیا میں ساہیوال کے فن کو روشناس کرایا جا سکے ۔انہوں نے آرٹس کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنے ریگولر پروگراموں میں مقامی فنکاروں کو بھی بھر پور نمائندگی دیں ۔کمشنر نے نمائش کے لئے رکھے گئے فن پاروں کے معیار کو سراہا اور جلد کینسر کے مرض میں مبتلا ایک دستکارلڑکی کے سرکاری علاج کا اعلان کیا ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments