وہ دن گئے جب ہم امریکہ پر انحصار کرتے تھے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا پرانحصارکے دن ختم ہوگئے، وہ دن گئے جب پاکستان عسکری اور دیگرضروریات کےلیےامریکا پرانحصارکرتا تھا۔عرب جریدے سےانٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک ذریعہ ختم ہوجائے تودوسرے ذرائع کی جانب بڑھنےکے سوا چارہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کوئی بھی پابندی دہشت گردی کےخلاف جنگ کو کمزورکرتی ہے ۔پاکستان پر پابندی سے پورے خطےکا استحکام متاثرہوتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات وقت پرہی اگست 2018 میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی دہشت گرد کو پناہ نہیں دیتے، دہشت گردی کا خاتمہ اور افغانستان میں امن کی بحالی مشترکہ مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں