کیپٹن صفدرکو ضمانت پرر ہا کرنے کا حکم

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد نے برطرف وزیراعظم نواز شریف کے داماد کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر بیرون ملک سفر کرنے سے قبل عدالت سے پیشگی منظوری لیں، تاہم دوسری جانب نیب کی جانب سے کیپٹن صفدر کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سابق وزیراعظم نواز شریف آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے 50لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں