پانامہ کیس ،کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کر کے نیب اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے کر نیب اسلام آباد منقتل کردیا ہے۔ اس سے قبل نیب لاہور نے انہیں رن وے سے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اے ایس ایف نے انہیں رن وے پر اجازت نہیں دی اور انہیں کہا گیا کہ وہ بزنس لاونج میں ملزم کا انتظار کریں اور وہاں سے ہی گرفتار کریں ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور9 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج نیب لاہور نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ کر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں