اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے لندن سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں ،دوسری طرف نیب ٹیم بھی سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری جبکہ حکومتی وزرا اور مسلم لیگی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں استقبال کے لئے موجود ہیں ،جبکہ کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم کو رن وے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر لندن سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ اے ایس ایف نے نیب ٹیم کو رن وے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ائیر پورٹ پر وفاقی وزرا طارق فضل چوہدری ،دانیال عزیز ،سینیٹر پرویز رشید ،سینیٹر آصف سعید کرمانی مائزہ حمید سمیت دیگر لیگی رہنما موجود ہیں ۔اس سے قبل نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لئے نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا جبکہ نیب کی 13 رکنی ٹیم بھی ان کی گرفتاری کے لئے ائیر پورٹ پہنچ گئی تھی ۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم نے رن وے سے ہی کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اے ایس ایف نے نیب ٹیم کو سختی کے ساتھ رن وے میں جانے سے روک دیا اور کہا کہ جب آپ کا ملزم لاؤنج میں آئے تب آپ اسے گرفتار کر لیں ،رن وے پر گرفتاری کی اجازت نہیں دے سکتے ۔دوسری طرف نیب ٹیم کا موقف تھا کہ ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں لیگی کارکنان بھی موجود ہیں ،اگر کیپٹن (ر) صفدر کو لاؤنج سے گرفتار کیا گیا تو کوئی بد مزگی اور ناخوشگوار واعہ پیش آ سکتا ہے تاہم اے ایس ایف اور لیگی وزرا کی مداخلت کی وجہ سے نیب ٹیم رن وے میں داخل نہیں ہو سکی ۔دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کا بندو بست کر لیا ہے صبح ہوتے ہی ان کی ضمانت ہو جائے گی ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments