کراچی پولیس کا خواتین کو زخمی کرنے والے کو گرفتار کرنے کا دعوی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کرنے والا پر اسرار ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خواتین کو تیز دھار چھریوں سے نشانہ بنانے والا چھلاوہ پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایک خاتون پر حملے کی کوشش کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا حلیہ حملہ آور سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت جاننے کیلئے جھوٹ پکڑنے والی مشین پر اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پراسرار شخص تیز دھار چاقو سے کئی خواتین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر چکا ہے۔ ان حملوں کے باعث کراچی کی خواتین میں شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔ جبکہ کراچی پولیس بھی اب تک ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔ تاہم اب کراچی پولیس کی جانب سے چھلاوے کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔قبل ازیں پولیس نے ساہیوال میں اس قسم کے واقعات میں گرفتار ہوکر رہا ہونے والے ملزم وسیم کے بھائی کو حراست میں لیا تھا جس نے ہوش ربا انکشافات کیے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں