گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

ساہیوال (بیورورپورٹ) خاوند نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ دیوامل کے رہائشی امانت علی کی بیوی زاہد ہ بی بی گھر میں دوپہر کے وقت سوئی ہوئی تھی کہ امانت علی گھر کے باہر سے آیا اور بندوق 12بور پمپ ایکشن سے فائر کیا جو زاہدہ بی بی کے گردن کے قریب لگا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم تو ڑگئی۔ دونوں کے درمیان گھریلو نا چاقی بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ بہادرشاہ نے مقتولہ کے بیٹے محمد سانول کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں