ساہیوال میں ڈکیتی کی چار وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی 4مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی‘موبائل فون‘موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے‘ ایک ملزم گرفتار‘مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات غوری چوک کے قریب ہوئی یہاں رات 10بجے ناصر وغیرہ 3ملزمان موٹرسائیکل پر غلام محی الدین کی دودھ والی دوکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی او رموبائل فون کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔ دوسری واردات 82/6-Rمیں ہو ئی یہاں بھی ناصر وغیرہ 3ملزمان صدام حسین کی چکن شاپ پر آئے اور گن پوائنٹ پر 30ہزار نقدی چھین کر فرارہوگیا۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے ایک ملزم ناصر کو گرفتارکرلیا۔ تیسری واردات 190/9A-Lمیں ہو ئی یہاں محمد انور کا بھائی محمد اشرف بنک سے رقم لیکر گاؤں جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور شناختی کارڈ و نقدی 8ہزار روپے چھین لئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے گولی مار کر اشرف کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔ چوتھی واردات 110/9-Lمیں ہوئی یہاں محمدریاض اپنی موٹرسائیکل پر گاؤں سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘موبائل فون و موٹرسائیکل نمبری 8127/SLO چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
دریں اثنا چوری کی مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلیں اور 2 بھینسیں معہ کٹا نامعلوم ملزمان چراکرلے گئے۔چوری کی واردات فتح شیرکالونی میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے کمیر کی موٹرسائیکل بلا نمبری63500روپے چرالی۔ دیگر وارداتوں میں گولچکر کے قریب نامعلوم ملزمان نے کاشف کی موٹرسائیکل نمبری2984/SLMمالیتی30ہزارروپے‘ شاداب ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے نور محمد کی موٹرسائیکل نمبری4586/SLM مالیتی45ہزار روپے گھرکے باہر سے‘ قصبہ ہڑپہ میں نامعلوم ملزمان نے نسیم عباس کی موٹرسائیکل نمبری6029/SLKمسجدکے باہر سے اور جہا ز گراؤنڈ میں امانت علی وغیرہ8ملزمان نے طالب حسین کے احاطہ سے 2بھینسیں معہ کٹا مالیتی2لاکھ75ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں