اردو بازار ساہیوال میں تجاوزات کی بھرمار

ساہیوال (بیورورپورٹ)اردو بازار میں تجاوزات کی بھرمار‘ پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا‘دوکانداروں نے پختہ تھڑے بنا رکھے ہیں‘ تجاوزات ختم کرنے کامطالبہ۔کمشنر‘ڈپٹی کمشنر اور سٹی میئر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق صدر بازار سے ملحقہ اردو بازار اور دیگر چھوٹی گلیوں میں دوکانداروں نے دوکانوں کے آگے پختہ تھڑے اور دوکانوں کے باہر سٹال لگا رکھے ہیں جس سے بازار اتناسکڑ گیاہے کہ پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ ان گلیوں میں مردوخوا تین‘بچے اور بزرگ خریداری کے لئے آتے ہیں اور رش ہونے کے باعث وہ بازار میں پھنس کر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن عملہ ڈنگ ٹپا ؤ پا لیسی کے تحت بازاروں میں چکر لگا کر چلا جاتاہے مگر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کمشنر‘ ڈپٹی کمشنرا ور سٹی میئر سے مطالبہ کیاہے کہ بازاروں میں دوکانداروں کی طرف سے بنائے گئے پختہ تھڑے گرائے جائیں اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں