ساہیوال (بیورورپورٹ)تحریک لبیک یا رسول اللہ ساہیوال کے ڈویژنل امیر سید صابر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم تحفظ ختم نبوت ؐ پر ایک لفظ تو کیا ایک حرف کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا سب سے اہم جز ہے۔ وہ یہاں ایک اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں مولانا قاری اصغر رضوی‘ مولانا کلیم ارشد رضوی‘ مولانا ہاشم مصطفی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اب حکمران غلطی کاکہہ رہے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے پاک فوج کی طر ف سے ناموس رسالت ؐ کے حوالہ سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پوری قوم پاک فوج کی ساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے قائد امیر المجاہدین حضر ت مولانا حافظ خادم حسین رضوی کے دیئے ہوئے سبق ”حق بات پر ڈٹے رہنے“پر عمل پیرا ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments