لینڈ ریکارڈ سنٹر میں رشوت کا خاتمہ کر دیا گیا: بابر واہلہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابرحسین واہلہ نے کہاہے کہ سائلین ٹاؤٹ اور جعلسازوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے میرے دفتر میں آکر ریلیف حاصل کریں۔ ایک ملاقات میں ا نہوں نے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر حکومت پنجاب کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں رشوت کے خاتمے کو یقینی بنایاگیاہے۔ پٹوا رکلچر کے ستائے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیاجارہاہے۔ا نہوں نے کہاکہ سائلین کی سہولت کیلئے اراضی سنٹر میں وراثتی انتقال‘نام درستگی کروانے اور دیگر اراضی کاغذات کے حصول کیلئے کوائف پر تیارکردہ فارم دے دیاجاتاہے تاکہ کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سائل کسی ٹاؤٹ یا جعلساز کے جھانسے میں نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ اگرکسی سائل کو اراضی سنٹر کے سٹاف سے کسی قسم کی شکایت ہے تو وہ مجھے بتائے اسکے مسئلہ کوفوری حل کیاجائے گا۔ انہوں نے اراضی سنٹر میں آنیوالے سائلین سے اپیل کی کہ وہ ٹاؤٹ اور جعلسازوں کے جھانسہ میں آئیں بلکہ ان کے محاسبہ کے لئے ملکر اقداما ت کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں