منڈی بہاؤالدین، زچگی آپریشن کی تصویریں سوشل میڈیا پر

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کے لیبرروم میں ڈلیوری کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی طرف سے تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیدیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاﺅ الدین کے لیبرروم میں لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی طرف سے خاتون کی دوران ڈلیوری تصاویر بنانے کا معاملہ سامنے آیاہے. تصاویر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ لیبرروم میں آپریشن کا عمل جاری ہے، بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر بنائی گئی ہے،

یہ تصاویرسوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، ایک اور تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد مریض بے ہوش پڑا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹرز اپنے فرائض بھلا کر آپریشن کرنے کی بجائے ساری توجہ تصویریں بنوانے پر خرچ کر رہے ہیں ۔ڈی سی اوحافظ شوکت علی نے بنائی گئی تصاویر کا نوٹس لیا۔ فوری طور پر سی او ہیلتھ پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس واقعہ کا تعین کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں