گرفتار کرو تو دس لاکھ دوں گا، حملہ آور کا پولیس کو چیلنج

کراچی: کراچی میں تیز دھار آلے سے خواتین کو نشانہ بنانے والے جنونی حملہ آور نے پولیس کی طرف سے اس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام کے جواب میں ایک خاتوں پر حملہ کرتے وقت حملہ آور نے مبینہ طور پرکہا ہے کہ وہ مجھے گرفتار کر کے دکھائیں تو میں انھیں 10 لاکھ روپے انعام دوں گا. صوبائی حکومت کی طرف انعام مقرر کرنے کے بعد کراچی میں لڑکیوں پر حملہ کرنے والے جنونی نے میڈیا کی نظر میں آنے کے بعد اب اپنے حملوں کا رُخ تبدیل کر لیا ہے. لڑکیوں اور خواتین کے بعد گزشتہ روز گلستان جوہر میں ایک مرد پر موٹرسائیکل سوار شخص کے تیز دھار آلے سے حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔سکیورٹی اہلکار مشتبہ شخص کو تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صرف ہتھیار اور علاقے ہی نہیں بلکہ حملہ کرنے کے لیے موٹر سائیکل بھی بدلتا ہے۔مشتبہ ملزم کی اب کچھ نئی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں تا ہم اس کی وارداتوں میں وقتی کمی تو آئی ہے مگر ایک مرد پر حملہ اس کی نئی کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں