جدہ میں نامعلوم دہشتگردوں کا شاہی رائل گارڈز پر حملہ

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ کے قصر السلام میں نامعلوم دہشتگردوں کے شاہی محافظوں (رائل گارڈز ) پر حملے میں 2محافظ موقع پر ہی جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق قصر السلام کے رائل گارڈز ڈیوٹی پر معمور تھے کہ کار سوار دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کر دی ، جس سے دومحافظ جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ، دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش کر رہاتھا تاہم جوابی کارروائی میں مارا گیا ، گاڑی سے ایک کلاشنکوف اور تین دستی بم برآمد کر لیا گیا، زخمی محافظوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں