کار سوار ڈاکوؤں نے بہن بھائی سمیت 3 افراد کو لوٹ لیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی واردات میں کار سوار ملزمان نے بہن بھائی سمیت تین افراد کو لوٹ لیا‘ ملزمان 6لاکھ روپے کی نقدی‘ طلائی زیورا ت اور دو موبائل فون چھین کرفرار۔ تفصیلات کے مطابق مقصو داحمد اپنی ہمشیرہ خالدہ اور کزن کے ہمراہ عارفوالہ جانے کے لئے پاکپتن چوک میں گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اس دوران د ونامعلوم کار سوا ر ملزمان نے انہیں عارفوالا جانے کے لئے لفٹ دے دی اور تھوڑے فاصلے پر ملزمان نے پسٹل نکال کر نقدی‘ طلائی زیورات اور دو موبائل فون کل مالیتی5لاکھ85ہزارروپے چھین لئے اور انہیں کار سے نیچے اتر کر فرارہوگئے۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم کارسواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں