پاکستان کا ایشین ٹائیگر بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے: سہیل انجم

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی سہیل انجم انصار ی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ بلا مقابلہ صدر بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ کارکنوں اور عہدیداران نے ثابت کردیاہے کہ وہ میاں نوازشریف کے جا نثار ساتھی اور شیر ہیں۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف عاشق رسول ؐ ہیں وہ ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم میں تبدیلی کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے۔ سازشی عناصر نے ہمیشہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالی کبھی انہیں نااہل کروا کر اور کبھی ختم نبوت ترمیم میں تبدیلی کا الزام لگا کر۔ سازشی عناصر نہ صرف شریف خاندان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں بلکہ 20کروڑ عوام کے مستقبل کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے عنقریب پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہاہے جس کا تمام تر کریڈٹ میاں نوازشریف اور انکی ٹیم کو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی مقبولیت سے پریشان ہیں وہ اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں