ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے کہا ہے کہ عوام میں عدالتوں کا اصل چہرہ بیلفز اور تکمیل کنندہ ہی روشناس کراتے ہیں۔عدالتی نمائندہ کی حیثیت سے آپ کا اچھا اخلاق‘کردار اور خوش اسلوبی سے پیش آنا ہی ہمارے ادارے کیلئے نیک نامی کا باعث بنتی ہے آپ کی غلط رپورٹ سے کہیں کسی حقدار کا حق نہ سلب ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بیلفز اور تکمیل کنندگان میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر سول جج(ایڈمن) فرخ فرید بلوچ‘سینئر سول جج ظفر مہدی اور سپرنٹنڈنٹ زاہد شفیع کے علاوہ بیلفز اور تکمیل کنندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورمحنت سے انجام دیں اورجو ذمہ داری آپ کودی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ عدالتی نمائندے بن کر عوام میں جاتے ہیں اورآپ کا اچھا اخلاق اور کردار ہونا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ بھی ہماری طرح نظام عدل کا حصہ ہے اور اس نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیلفز اور تکمیل کنندگان میں یونیفارمز تقسیم کیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments