سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب نیوز) وزارت پٹرولیم نے امسال ملک بھر میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ وزیر اعظم اور سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات پر کیا گیا ہے. شاہد کاقان عباسی اپنی وزارت کے دوران بارہا یہ اعلان کرچکے ہیں کہ 2017 میں گیس کے صارفین اور صنعتوں کو بلاتفریق اور بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی. حکومت کا آخری سال ہونے کی وجہ سے صارفین کی آئندہ انتخابات میں توجہ اور ہمدردی حاصل کرنے کے لیے حکومت ایسے کئی اعلانات کر رہی ہے. گیس حکام کے مطابق اس سال سرما میں صارفین کو گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں