مستونگ:‌وین اور مسافر کوچ کی ٹکر، 14 جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کےعلاقےدشت میں مسافرکوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہونے کیا اطلاعات موصو ل ہوئی ہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر کوچ پکنک پر جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں موجود کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ذرائع کے مطابق کوچ میں 20 سے زائد مسافر موجود تھے.متعدد مسافر زخمی ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں