جواں سال خوبرو ماڈل نائلہ شاہ بھیک مانگنے پر مجبور

لاہور(اویس سکندر سے) 25 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکارہ نائلہ شاہ شوبز سے غائب ہونے کے بعد آج کل بیٹے کے ہمراہ چوراہے پر بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔نائلہ شاہ نے FA کے بعد ماڈلنگ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور کم ہی وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نائلہ شاہ اس وقت شدید علالت کی حالت میں بھیک مانگ رہی ہے،نائلہ شوگر کی مریضہ ہےاور ایک ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے، پہلے شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی مگر دوسرا شوہر بہت تشدد کرتا ہے مارتا پیٹتا ہے، ہاتھ پاؤں جلے ہوئے ہیں، جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں ان حالات میں وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نائلہ کی موجود حالت دیکھیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں