دوسرا ٹیسٹ:سری لنکا کے90 اوور میں 3وکٹوں پر254رنز

ابو ظہبی: پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرےاور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا نے90 اوور میں 3وکٹوں پر254رنز بنالیے ہیں ،چوتھی وکٹ پرکھیلتے ہوئےکرونارتنے اور کپتان چندی مل نے 118رنز کی شراکت قائم کی۔اوپننگ بیٹسمین کرونارتنے نے شاندارسنچری بنائی ،انہوں نے دن کے اختتام تک 15چوکوں اور 1چھکے مدد سے 133رنز بنائے جبکہ کپتان چندی مل اپنی نصف سنچری سے ایک رنز کی دوری پر بیٹنگ کر رہے ہیں ،انہوں نے 5 چوکے لگائے۔
اس سے قبل گرین کیپس کے خلاف سیریز میں 0-1کی برتری رکھنے والے کپتان چندی مل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 63 کے اسکور پر گری جب کشال سلوا 27رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں