سیالکوٹ: تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔فردوس اعوان نے الزام لگایا ہے کہ عثمان ڈار اثر و رسوخ کی بنا پر آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے چند روز قبل عہدے داروں کے خلاف سیالکوٹ میں کنونشن میں سنگین الزامات لگائے تھے، جس پر سیالکوٹ کے پارٹی عہدیدار شدید ناراض ہوگئے تھے۔
فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار برہم ہوگئے، انہوں نے معاملہ چیئرمین کے سامنے اٹھا دیا۔انہوں نے عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے فردوس اعوان کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
Load/Hide Comments