کراچی: وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہرنے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھانے سے متعلق قانون سازی پر غور ہورہا ہے۔ اب سرکاری ملازمین کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے۔انھیں نجی سکولوں میں پڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی.
کراچی میں نجی تعلیمی ادارے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تعلیمی نظام کی بہتری کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھانے سے متعلق قانون سازی پر غور ہورہا ہے اور جلد ہی مسودہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد سرکاری ملازمین میں اپنے سرکاری کام کو اپنا کام سمجھنے کی ترغیب دینا اور اساتذہ میں ہر بچے کو اپنے بچے کی طرح پڑھانے کی سوچ اجاگر کرنا ہے.
Load/Hide Comments