موٹر سائیکلز کی ٹکر، 1 جاں بحق 3 زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ)تیز رفتار 2موٹرسائیکلز ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق‘3شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق اولڈ ہڑپہ روڈ پر اڈہ بوٹی پال کے قریب تیز رفتار 2موٹرسائیکل سواروں کے درمیان ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان طارق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 3نوجوان اعجاز وغیرہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر 2نوجوانوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں