ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی 3 مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موبائل فون‘ نقدی‘ اورموٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات جھال روڈ پر ہوئی یہاں محمدسلیم گاڑی پر بوتلیں لوڈ کرکے فروخت کرنے جارہے تھے کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر 2موبائل فون اورنقدی وغیرہ مالیتی 28ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔دوسری واردات ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ہوئی یہاں 2نامعلوم ملزمان جمیل احمد کی دوکان میں گھس آئے اور نقدی وموبائل فون کل مالیتی 1لاکھ 9ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تیسری واردات 51/GDمیں ہوئی یہاں سرفراز احمد کچا پکا نورشاہ روڈ سے گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی‘موٹرسائیکل اورکپڑے وغیرہ مالیتی 50ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments