ساہیوال (بیورورپورٹ)سنٹرل جیل ساہیوال کا ڈسپنسر 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال کا ڈسپنسر باؤ بشیر جیل میں قید کربلا روڈ کے رہائشی چاند کے گھر سے 8ہزار روپے منتھلی رشوت لیتا تھا۔ گزشتہ رات بھی وہ چاند کے بھائی سے کربلا روڈ پرمنتھلی رشوت لینے گیا تو شفیق الرحمن نے انٹی کرپشن پولیس کو پہلے سے اطلاع کر رکھی تھی جس پر سرکل آفیسر شاہد شریف نے جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی نگرانی میں کربلا روڈ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر باؤ بشیر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اورنشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔پولیس تھانہ انٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments