ابوظہبی: دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور ان فٹ حسن علی کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہلی ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے دبئی میں سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میچ کو جیت کو سیریز برابر کرنا چاہتے ہیں۔
مہمان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے پاکستانی ٹیم جیت کے لئے پرامید ہے ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 135 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بولر رنگانا ہیراتھ پر سب کی نظریں ہوں گی جنہوں نے محض 43 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے رنگانا ہیراتھ ایک بار پھر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے کہا کہ یاسر شاہ عمدہ اسپنر ہیں، ان سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے، پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز میں مقابلہ ہوگا۔چندی مل نے کہا کہ ہم ڈرا نہیں، میچ جیتنا چاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیریز میں جیت سے اعتماد بحال ہوگا اور جیت ان کی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کپتانی کے دباؤ میں اپنی بیٹنگ کو خراب نہ کریں،انہیں اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا۔شعیب اختر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کم بیک کرے گا،ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکےسیریزبرابرکرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں