ساہیوال(اویس سکندر سے) جنوبی پنجاب کی اسٹیج اداکارہ مسکان بیگ نے کہا ہے کہ اسٹیج کے معیار کو محنت سے ہی بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ اسٹیج میں اسٹوری رائٹنگ کو مزید بہتر کیا جاۓ تاکہ لوگ اپنے ساتھ اپنی فیملی کو بھی لائیں اور اس کام کے لیے کافی محنت کی ضرورت ہے ۔شوبز جوائن کرنا میرا شوق تھا۔ میری بچپن سے خواہش تھی کہ ایکٹر بنوں مجھے میری امی اس وجہ سے ڈانٹتی بھی تھیں لیکن میرا شوق تھا پورا ہوا اور میں بہت خوش ہوں ۔مجھے شوبز جوائن کئے ہوئے پانچ سال ہوچکے ہیں.
انھوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج کے بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں منا راہی صاحب ،ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا کیوں کہ انھوں نے مجھے بہت گائیڈ کیا. وہ میرے استاد ہیں ۔ ان کے علاوہ نسیم وکی ، سلیم البیلا ، میڈم نرگس ، شیزہ بٹ اور ندا چوہدری کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آتا ہے اور ندا چوہدری تو میری پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں ۔
Load/Hide Comments