ٹیچر ڈے پرننھی بلوچی بچی کا گیت سوشل میڈیا پر مقبول

ساہیوال(ویب نیوز) سلام ٹیچر ڈے پر بچوں کے معروف شاعر اور کالم نگار احمد حاطب صدیقی کی لکھی گئی نظم بلوچی بچی کی آواز میں سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی. بلوچستان کی ننھی بچی نے احمد حاطب صدیقی کا کلام اپنی کلاس میں آج ٹیچر ڈے پر پیش کیا جسے اساتذہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا. ویڈیو پاکستانی طلبا میں بہت مقبول ہو چکی ہے اور طلبا کلام کے ساتھ ساتھ بچی کے اعتماد اور آواز کو سراہ رہے ہیں. آپ بھی دیکھیے اس ویڈیو میں

اپنا تبصرہ بھیجیں