جرائم پیشہ افراد کے خلاف ساہیوال پولیس کے چھاپے

ساہیوال (بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ چرس‘شراب اور4پسٹل برآمد‘4ملزمان گرفتار۔ پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کے دوران 82/6-Rمیں چھاپہ مارکر منشیات فروش محمد طاہر سے 1210گرام چرس‘50/G-Dمیں حسن شاہ سے 27لیٹرشراب‘133/9-Lمیں قتل کے مقدمہ میں ملوث علی عدنان سے30بور پسٹل اور 136/9-Lمیں مقدمہ قتل کے ملزم محمد رضوان سے رائفل222بور معہ گولیاں‘64/5-Lمیں محمد یوسف سے پسٹل30بور اور 120/9-Lمیں عرفان سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں