ساہیوال میں چوری کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘ نقدی اور مویشی چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات جی سی یونیورسٹی چوک پاکپتن کے قریب ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے علی اختر کی موٹرسائیکل نمبری8454/SLKمالیتی30ہزارروپے یونیورسٹی کے اسٹینڈز سے چرالی۔ دیگر وارداتوں میں 57/4-Rمیں محمد آصف نے مسجد کے غلہ سے نقدی2لاکھ50ہز ارروپے اور 66/4-Rمیں بشیر احمد وغیرہ2ملزمان نے محمد سلیم کے احاطہ سے بکری‘ دنبہ ودنبی مالیتی80ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے مسجد کے غلہ سے رقم چرانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں