ایس ای واپڈا کا عارف والا میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ساہیوال (ایس این این) سپرنٹنڈنگ انجینئر (ایس ای) میپکوواپڈا آپریشن سرکل ساہیوال محمدنعیم کی ہدایات پر ایکسین ساہیوال اورایکسین عارفوالا کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کوڈائریکٹ سپلائی لگانے پربجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ بجلی چوری کرنے والوں میں ممتازاحمد‘ بشیراحمد‘ علی شیر‘ رفیق چشتی‘ نویداقبال‘ولی محمد‘ محمدحیات‘ رستم علی‘فیاض احمداورمنیراحمد شامل ہیں۔ بجلی چوروں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں اورانکے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں