نصیر آباد: بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں فتح پور کی ایک درگاہ کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق کئی زخمی، تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں جھل مگسی کی ایک درگاہ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے . پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں. درگاہ میں ایک محفل جاری تھی.خود کش حملہ آور نے درگاہ کی گزرگاہ پر خود کو اڑا لیا.
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سبی اور ڈیرہ مراد جمالی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.