چیچہ وطنی: کرنٹ لگنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق

چیچہ وطنی (محمّد اویس سکندر سے)45سالہ شخص کیبل کی تار درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق،جاں بحق ہونیوالا 45سالہ نوید بلاک نمبر4 کا رہائشی ہے ۔کرنٹ اتنا شدید تھاکہ کہ 45سالہ نوید ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر4 کے ر ہائشی 45سالہ نوید کے گھرمیں کیبل خراب تھی۔کیبل کی تار درست کرنے لگا تو اس کا ہاتھ فریزر کے ساتھ بھی چھو گیا ۔ جس سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے کے بعد زمین پر گر گیا۔ گھر میں مزدور کام کررہے تھے مزدورں کے شور پر اہل محلہ فوری طور پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گئے مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں