ساہیوال:سلام ٹیچرز ڈے ” کے عنوان سے پاکستان بھر میں اساتذہ کا عالمی دن کل 5اکتوبر جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزارت تعلیم و تربیت حکومت پاکستان ، صوبائی وزارت تعلیم پنجاب ، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ، پنجاب ٹیچرز یونین ، مرکزیہ اساتذہ پاکستان اور اساتذہ کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا.ساہیوال میں ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی کے زیر اہتمام مختلف سکولوں میں اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اساتذہ کی خدمات کو سلام اور ملک و قوم کیلئے نئی تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی کے ترجمان ملک صابر حسین کھوکھر کے مطابق ان کی کمیونٹی کل بچوں اور معاشرے کے افراد میں اساتذہ کی خدمات کے حوالے سے اہم نکات اجاگر کرنے کی کوشش کرے گی.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments