ڈی پی او شیخوپورہ نے ساہیوال کے رہائشی کی لوٹی رقم واپس دلوا دی

ساہیوال( نمائندہ خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کھلی کچہری میں ساہیوال کے غریب نابینا رہائشی منظور کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایکشن لیتےہوئے اس کی 2013 میں فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقم واپس دلا دی. شیخوپورہ کے رہائشی اشرف نے 2013 میں ساہیوال کے غریب نابینا رہائشی شخص منظور کو جھانسہ دے کر ساڑھے 3 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے نابینا شخص منظور کی کھلی کچہری میں درخواست پر فی الفور کارروائی کرتے ہوئے اس کی چار سال سے ڈوبی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ جس پر نابینا شخص منظور اوراس کی اہلیہ نے ڈی پی او سرفراز خان ورک کا شکریہ ادا کیا۔

بوڑھے نابینا نے کیا کہا دیکھیے اس ویڈیو میں…..

اپنا تبصرہ بھیجیں