لاہور(ویب نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلےگئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ا ختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل نے براہ راست 71 ویں نمبر سے آغاز کیا ہے، پہلی اننگز میں ففٹی بنانے والے شان مسعود 105 ویں نمبر تک پہنچ پائے۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ موجود ہیں، جیمز اینڈرسن دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز بدستور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments