نواز شریف کا ایک بار پھر سپریم کورٹ پر طنز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے لاہور میں ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیاہے۔ الحمرا ہال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ووٹرمبارک باد کا مستحق ہے، دل چاہتا ہے کہ حلقے کے ہر ووٹر کو گلے سے لگاؤں کیونکہ انھوں نے میرا مان رکھا ہے، اصل فیصلہ عدالت کا نہیں این اے120 کے ووٹروں کا ہے، انہوں نے انتخاب ہی نہیں جیتا بلکہ وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دی ہے، لندن میں کلثوم نواز کا آپریشن ہورہا تھا اوریہاں الیکشن ہورہا تھا، مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ ان پر پھول نچھاورکررہے تھے۔ عوام کے جذبات یہی رہے تومسلم لیگ (ن) 2018 کے الیکشن میں بھی کامیابی ہوگی اور عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں